سونا دو مہینہ کی اونچی سطح پر پہنچا، چاندی 300روپے مہنگی

نئی دہلی، 14مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی سطح پر پیلی دھات کی چمک پھیکی پڑنے کے باوجود شادیوں میں زیورات کی مانگ سے منگل کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 375روپے کی چھلانگ لگاکر دو مہینہ سے زیادہ کی اونچی سطح 33,395روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔ اس دوران سکہ بنانے والوں کے اٹھاو میں تیزی سے آنے سے چاندی بھی 300روپے کے اضافہ کے ساتھ 38,300روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی۔لندن اور نیویارک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سونا حاضر آج 2.07ڈالر کی کمی کے ساتھ 1,298.00ڈالر فی اونس پر آگیا۔ جون کا امریکی سونا وعدہ 2.90ڈالر گر کر 1,298.00ڈالر فی اونس بولا گیا۔مارکٹ ماہرین نے بتایا کہ منافع وصولی اور مضبوط ڈالر کے دباو میں عالمی بازاروں میں پیلی دھات کی چمک پھیکی پڑی ہے ۔