سومالی باشندہ کی موت

حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) ہمایوں نگر کے علاقہ میں  ایک سومالیائی باشندہ فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہیکہ یہ سومالیائی باشندہ شدید بیمار تھا جو مختلف امراض کا شکار ہوگیا تھا۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 39 سالہ علی احمد محمد جو مانصاحب ٹینک علاقہ کا ساکن تھا، سومالیہ کا متوطن بتایا گیا ہے جو گذشتہ چند ماہ سے خرابی صحت کا شکار تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ ہمایوں نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔