سولومن جزیرے پر 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

سڈنی، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی بحر الکاہل میں واقع جزائر سلولومن کے بوالا سے 145 کلومیٹر دور جمعہ کے روز ریکٹرا سکیل پر 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ اطلاع دی ہے ۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 6.935 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 160.116 مشرقی طول البلد میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ کسی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔