سوشیل میڈیا پر ہراسانی، طالبہ کی شکایت پر سابقہ ساتھی گرفتار

حیدرآباد /30 اگست ( سیاست نیوز ) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس کی سائبر کرائم ونگ نے ایم ایس سی طالبہ کو سوشیل میڈیا پر تنگ کرنے کے الزام میں ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ ای نریش عثمانیہ یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور ہاسٹل میں مقیم ہے ۔ 21 سالہ ایل سندھیا جو عثمانیہ یونیورسٹی ایم ایس سی جیو فزکس سال دوم کی طالبہ ہے نے سائبر کرائم پولیس سے ایک شکایت درج کروائی اور بتایا کہ اس کے ساتھی طالب علم نریش سے اس نے جاریہ سال جون میں دوستی ترک کردی تھی اور اپنا موبائل نمبر بھی بدل دیا تھا ۔ دوستی سے انکار پر نریش سندھیا کو مسلسل فیس بک پر قابل اعتراض مسیجس بھیج رہا تھا اور اس کے رویہ سے تنگ آکر طالبہ نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے نریش کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کردیا ۔