سوشیل میڈیا پر نامعلوم مرد و خواتین سے دوستی نہ کرنے کا مشورہ

خاتون کے نام پر خواتین کے ساتھ دوستی و ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار
حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سوشیل میڈیا کے ذریعہ خواتین سے دوستی کرتے ہوئے انہیں ہراسانی کرنے والے ایک شخص کو سائبر کرائم رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے آدرش نگر علاقہ کے ساکن 23 سالہ ایم درگا پرساد کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر رچہ کنڈہ سائبر کرائم محمد ریاض الدین نے بتایا کہ ایک خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے درگا پرساد کو گرفتار کرلیا گیا جس نے تقریباً 950 خواتین کو ہراساں کیا ایک فرضی فیس بک آئی ڈی تیار کرتے ہوئے فیس بک پر اپنے آپ کو ایک خاتون ظاہر کرتا تھا اور خواتین سے دوستی کیا کرتا تھا ۔ جانے انجانے خواتین کو فرینڈ ریکوسیٹ دیکر ان سے دوستی اور ان کی ساتھی خواتین سے بھی دوستی کرتا تھا اور اس نے شکایت گذار خاتون سے دوستی کرتے ہوئے اچانک اس سے بدسلوکی شروع کردی اور اس کو ویڈیو کالنگ کی پیشکش کی ۔ خاتون اس وقت تک بھی انجان تھی اور اس آئی ڈی کو خاتون کی آئی ڈی تصور کر رہی تھی ۔ تاہم مرد کی آواز سنے کے بعد یہ خاتون حیران ہوگئی ۔ اور اس نے ویڈیو کالنگ سے انکار کردیا ۔ تب درگا پرساد نے اسے دھمکانا شروع کردیا کہ وہ اس کے نجی ویڈیوز کو دیگر ویب سائیٹ اور سوشیل میڈیا پر عام کردے گا ۔ جس کے بعد خاتون پریشانی کا شکار ہوگئی ۔ اس خاتون کی دیگر ساتھیوں نے بھی اس سے دوستی کی تھی جس کے بعد خاتون نے پولیس میں شکایت کردی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ایسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اس کے یہاں تقریباً 100 سے زائد خواتین کی نجی تصاویر ہوسکتی ہیں جو اس کے ظلم کا شکار ہوئی ہیں ۔ ہراسانی کا شکار ایک سیاسی جماعت کی خاتون بھی ہوئی ہے ۔ سابق میں پرساد اس طرح کی معاملہ میں جیل کی سزا کاٹ چکا ہے ۔ انسپکٹر محمد ریاض الدین نے خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی انجان یا اجنی سے چاہئے وہ خاتون ہی کیوں نہ ہو فیس بک پر دوستی کرنے میں احتیاط سے کام لیں چونکہ خواتین کی معصومیت کا چند سرغنہ افراد ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔