سود کی لعنت سے سماج و معاشرہ کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت

جنا سیوا کوآپریٹیو سوسائٹی کا جنرل باڈی اجلاس ، عہدیداروں کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( راست ) : سود کی لعنت کو سماج و معاشرہ سے دور کرنے کے لیے آج ضروری ہے کہ عملی اقدام کے لیے میدان عمل میں آنا بے حد ضروری ہے ۔ سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے جن سیوا کوآپریٹیو سوسائٹی اہم اقدامات کرے گی ۔ ڈاکٹر رحمت اللہ صدر نشین جن سیوا کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ حیدرآباد میں جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر عتیق الرحمن ، ڈاکٹر سراج باغ ( بلگام ) ، شاہ عالم ( کلکتہ ) ، اقبال احمد ( بنگلور ) ، کے علاوہ اڑیشہ ، کیرالا ، حیدرآباد و دیگر ریاستوں کے مقامات سے بورڈ ممبرس شریک تھے ۔ ڈاکٹر رحمت اللہ نے مزید کہا کہ جن سیوا کوآپریٹیو کو ہر طرح سے مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایکزیکٹیو ڈائرکٹر جنر سیوا کوآپریٹیو ڈائرکٹر حیدرآباد برانچ ناظم الدین فاروقی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج حکومت مسلمانوں کے لیے فلاحی و معاشی پیاکیجس تو بنائی لیکن اس کی عمل آوری ندارد ہے ۔ جس کی وجہ سے ان اسکیمات پر انحصار نہیں کیا جانا چاہئے ۔ آج ملک میں موجودہ معاشی موقف کو بہتر و مستحکم بنانے کے لیے جن سیوا کوآپریٹیو کریڈیٹ سوسائٹی کی طرح مزید ادارے قائم کرنا چاہئے ۔ اس کا باضابطہ احیاء 2011 میں عمل میں آیا ۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ اسلام کے حیات آفرین پیغام نے سود کی لعنت کو یکلخت ختم کردینے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی تاکہ اس لعنت کو ختم کردیا جائے ۔ ڈاکٹر اسماء زہرہ ڈائرکٹر جن سیوا حیدرآباد نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کی یہ واحد برانچ ہے جو شہر حیدرآباد میں کام کررہی ہے اس کا نظم خواتین کے ہاتھوں میں ہے انہوں نے گھریلو صنعتوں کے قیام کے ذریعہ خواتین کو مکتفی بنانے کا عزم کیا ہے جس کے لیے شاہین نگر ، روڈا میستری نگر اور دیگر محلہ جات میں اس کے مراکزقائم ہیں ۔ اس کے قیام کے بعد خواتین میں جوش و جذبہ پیدا ہورہا ہے ۔ منظور احمد کنوینر نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا ۔۔