سوائن فلو کے 14 نئے کیسیس

حیدرآباد 31 جنوری (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں سوائن فلو کے 14 نئے کیسیس منظر عام پر آئے ہیں۔ اگسٹ 2012 ء سے اب تک اِس وباء کے سبب 12 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ایک بیان میں کہاکہ کل جملہ 66 کیسیس کا معائنہ کیا گیا اور اِن میں 14 کیسیس مثبت پائے گئے۔ یکم اگسٹ سے اب تک 3,533 نمونوں کی جانچ کی گئی اور 222 سوائن فلو سے متاثرہ تھے۔ گزشتہ سال اگسٹ سے اب تک 12 افراد سوائن فلو اور دیگر پیچیدگیوں کے سبب فوت ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے سوائن فلو اور دیگر وبائی امراض کی روک تھام کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔