سوائن فلو سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد۔/30اگسٹ، ( پی ٹی آئی) سوائن فلو سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ گاندھی ہاسپٹل میں 45 سالہ ایک شخص H1N1 وائرس سے متاثر تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہاسپٹل میں 7 افراد کا علاج کیا جارہا ہے جو سوائن فلو سے متاثر ہیں تاہم جاریہ ماہ اس وبائی مرض کا شکار ہونے والا یہ پہلا کیس ہے۔