سوائن فلو سے اب تک 4 اموات

حیدرآباد 31 اکٹوبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں جاریہ سال اگسٹ سے اب تک سوائن فلو کے سبب 4 افراد کی موت واقع ہوئی۔ حکومت نے سوائن فلو بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یکم اگسٹ سے کل تک جملہ 5704 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اِن میں 672 سوائن فلو سے متاثر قرار دیئے گئے۔ سوائن فلو اور دیگر پیچیدگیوں کے سبب اب تک چار اموات ہوئی ہیں۔ کل 41 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جن میں ایک مثبت پایا گیا۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے مختلف ہاسپٹلس میں سوائن فلو کی جانچ کٹ اور علاج کیلئے دوائیں موجود ہے۔