سنی دیول کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس

چندی گڑھ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے گرداس پور کے بی جے پی کے امیدوار کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے جرم میں نوٹس جاری کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے پنجاب کوٹ میں جملہ کی رات بی جے پی کے امیدوار سنی دیول کی جانب سے گرداس پور میں منعقدہ جلسے کا جائزہ لیا۔ یہ جائزہ جلسوں کے امتناع کے نفاذ کے بعد منعقد کیا گیا تھا۔ اس جلسہ عام میں لاؤڈ اسپیکر کا بھی استعمال کیا گیا جبکہ اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 200 سے بھی کم تھی۔