سنگاپور ایرلائینس کی ممبئی میں توقف کرنے والی6 یوروپی پروازیں منسوخ

ہند ۔ پاک کشیدگی سے پروازیں متاثر
دہلی ؍ سنگاپور۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور ایرلائینس اور کم کرایوں پر چلائی جانے والی ایرلائینس اسکوٹ کی چھ پروازیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب منسوخ کردی گئیں۔ پاکستان نے اپنے تمام بڑے ایرپورٹس پر طیاروں کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا۔ ہندوستان نے بھی جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور پنجاب کے 9 بڑے ایرپورٹس پر شہری ہوائی ٹریفک بند کردی گئی تھی۔ علاوہ ازیں شمالی دہلی کی ساری فضائی پٹی کا انخلاء کردیا گیا تھا۔ پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں پر ماقبل طلوع ہندوستانی حملوں کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا۔ چیانل نیوز ایشیا نے ایرلائینس کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ چھ کے منجملہ 3 طیارے سنگاپور سے یوروپ روانہ ہورہے تھے۔ SQ308 اور SQ318 کو لندن پہونچنے سے قبل ایندھن کیلئے دبئی اور ممبئی میں توقف کرنا پڑتا ہے۔ SQ326 فرینکفرٹ روانگی سے قبل ممبئی میں ایندھن بھرتا ہے۔ SQ325 کو تاہم اس لئے منسوخ کردیا گیا۔ اس کے مسافرین کو دیگر ایرلائینس کو منتقل کردیا گیا تھا۔ امرتسر انٹرنیشنل ایرپورٹ بند کئے جانے کے سبب اسکوٹ کے دو طیاروں کی منسوخی سے 600 مسافرین متاثر ہوئے۔