سنگاریڈی عازمین حج کیلئے تربیتی و ٹیکہ اندازی کیمپ

سنگاریڈی /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب 4 ستمبر بروز جمعرات بوقت صبح 10 بجے تا عصر بمقام مسجد نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی ضلعی عازمین کیلئے ایک روزہ ’’ تربیتی و ٹیکہ اندازی کیمپ ‘ زیر صدارت مولانا محمد سلیمان صوفی سرپرست اعلی النعمان اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی سنگاریڈی منعقد ہوگا ۔ جس میں سنگاریڈی ، سداسیوپیٹ ، نرساپور ، جوگی پیٹ ، میدک ، پٹن چیرو ، رامچندراپور اور اطراف و اکناف کے مواضعات کے عازمین حج شرکت کریں جبکہ مفتی محمد ابوبکر جابر قاسمی اور مفتی محمد حسامالدین قاسمی مدرسین مدرسہ خیرالمدارس بورا بنڈہ حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے تربیتی خطاب کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی عازمین حج (HAT CARD) ہیلت اینڈ ٹ ریننگ کارڈ اپنے ساتھ ضرورلا ئیں اور سہ پہر 3 بجے ٹیکہ اندازی عمل میں آئے گی ۔