سنٹرنگ میستری کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک سینٹرنگ میستری کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ بالایا جو پیشہ سے سینٹرنگ کا میستری تھا۔ جگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن تھا۔ یہ شخص ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک عمارت میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس ایل بی نگر مصروف تحقیقات ہے۔