سمیر او رپرنئے دوسرے مرحلے میںداخل

نئی دہلی۔ 27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پانچویں سیڈ سمیر ورما اور ایچ ایس پرنئے نے یونیکس سن رائز انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں ہندوستانی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے آج دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ یہاں اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو انڈورہال میں چل رہے اس ٹورنمنٹ کے پہلے دور کے میچ میں سمیر نے ڈنمارک کے ریسمس گومکے کو پچاس منٹ میں 21-18, 21-12 سے ہرایا۔ سمیرپچھلے سال کے اواخر میں ورلڈ ٹور ٹورنمنٹ کے سیمی فانلسٹ رہے تھے ۔ پرنئے نے الٹ پھیر کرتے ہوئے آٹھویں سیڈ تھائی لینڈ کے کانتافون کو ایک گھنٹے آٹھ منٹ میں 14-21, 21-18, 21-14 سے ہرایا۔ اس دوران مردوں کے ڈبلز میں منو اتری اور بی سمت ریڈی نے ہم وطن روی اور لکش سروہا کو اکیس منٹ میں21-14, 21-17 سے ہراکر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔کوالیفائر سے مین ڈرا میں پہنچے کارتک جندل کو پہلے دور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آے ایم وی گرو سائی دت بھی پہلے دور میں ہار گئے ۔ پہلے دور میں نوہندوستانی جوڑیاں الگ الگ زمروں میں ہار گئیں جب کہ آٹھ ہندوستانی جوڑیاں الگ الگ زمروں میں دوسرے راونڈ مے پہنچ گئیں۔