سمیت ،نکہت نے مکے بازی میں سونے کے تمغے جیتے

نئی دہلی۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سمت سانگوان اور نکہت زریں سمیت تین مکے بازوں نے سربیا میں ہوئے 56ویں بیل گریڈ انٹرنیشنل مکے بازی ٹورنامنٹ میں سونے کے تمغے اپنے نام کئے ہیں ۔ہمانشو شرما تیسرے مکے باز رہے جنہوں نے گذرے شب الجیریا کے محمد توآریگ کو 5-0سے شکست دیکر پہلا مقام حاصل کرلیا ۔اس طرح ہندوستان نے ٹورنامنٹ میں تین سونے،پانچ چاندی،اور پانچ کانسے کے تمغوں کے ساتھ شاندار طریقے سے ٹرنامنٹ میں اپنااختتام کیا ہے۔سمت اور نکہت دونوں چوٹ سے واپسی کرنے کے بعد اس ٹورنمنٹ میں کھیل رہے ہیں ۔جونیئر عالمی چمپئن عہ چکی نکہت بھی کندھے کی چوٹ سے واپسی کر رہی ہیں ،انہوں نے یونان کی کوت سوئے کو 5-0سے ہرایا ۔خواتین میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی مکے باز جمنا بورو اور رالٹے لال پھاکماوی رہیں ۔جمنا مقامی اور خطاب کا اہم دعویدار انجیلا برینکووچ سے 1-4سے ہاریں تو وہیں لال پھاکماوی کو ترکی کی دیمر سینور نے 3-2سے سکشت دی ۔اس کے علاوہ خواتین میں راجیش نروال ،پرینکا ٹھاکر،رومی گوگوئی اور نرمل راوت کا کانسے کے تمغوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔