سموسے

 

اجزاء : میدہ دو کلو ، گھی ڈیڑھ کلو ، نمک ستر گرام ، مٹر سبز ایک کلو ، سیاہ مرچ ، دال ، چینی ، لونگ ، چادانہ ، پوریاں ، سبز سرخ مرچ ، آم چورن ، زیرہ حسب ضرورت ۔
ترکیب : سب سے پہلے دال اور مٹر لے کر ان کو کسی برتن میں ڈال کر خوب اچھی طرح سے گلائیں اور اس میں ساتھ ہی سرخ مرچ اور نمک ایک ساتھ ڈالیں اور اس طرح وہ گلائے جائیں اور پھر اس کو پیس کر اس کی پیٹھی بناکر بھون لو اس کے بعد میدہ کو پانی اور گھی سے گوندھ اور سموسے کی طرح بناکر تل لو۔ یہ سموسے اپنی مثال آپ ہونگے بڑے لذیذ اور خوش ذائقہ ۔
٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭