سماج میں اساتذہ کا مقام سب سے اونچا

نظام آباد۔7 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی نے یوم اساتذہ کے موقع پراساتذہ کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے تہنیت پیش کی اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا مقام سماج میں سب سے اونچا ہے اور ان ہی کی وجہ سے ہر شخص جو قابل بن سکتا ہے اور ان کے بتایا ئے راستوں اور اصولوں پر چلتے ہوئے طلباء آگے بڑھیں ۔ سماجی کی تاریکی کو دور کرنے میں اساتذہ کا مقام سرفہرست ہے۔ صد فیصد تعلیم کے ذریعہ ہی سنہرے تلنگانہ کا قیام یقینی ہوگا۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو سنہرے تلنگانہ کے قیام کیلئے کے جی سے پی جی تعلیم مفت میں دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ کے جی سے پی جی مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات آخری مرحلہ میں ہے۔ دیہی سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو کارپوریٹ سطح کی تعلیم فراہم کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ ہے۔ تعلیمی نظام میں تبدیلیاں لانے کیلئے حکومت کی جانب سے غور کیا جارہا ہے۔ 1964 ء میں سروے پلی رادھا کرشنا کے بارے میں تعلیمی دورمیں انہیں واقف کروایا گیا تھا اور یہ بات آج تک بھی یاد ہے۔ ماں باپ کے بعد استاد کا درجہ ہے لہذا نکی کی قدر دانی کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع میں ملازمتوں کیلئے مسابقی مقابلے چل رہے ہیں ۔ شہروں میں کارپوریٹ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے 95 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے ملازمتیں حاصل کررہے ہیں۔ دیہی سطح پر 60 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے پیچھے رہ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے حکومت کے جی تا پی جی تعلیم کو مفت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج اس مقام پر پہنچنے کیلئے ان کے اساتذہ کی دین ہے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے اپنی تعلیمی دور کی یاد کرتے ہوئے کہا کہ دراصل ٹیچر بننا چاہتی تھی لیکن آئی اے ایس بن کرضلع کلکٹر کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع حاصل ہوا اور یہ ان کی اساتذہ کی محنت ہے۔ اس موقع پر مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا، ایم ایل سی وی جی گوڑ و دیگر نے بھی مخاطب کیااور ضلع انتظامیہ کی جانب سے 21 ٹیچر کو تہنیت پیش کی گئی۔