سماجی کارکنوں کی گرفتاری کی مخالفت میں گڑگاؤں میں احتجاج

گڑگاؤں،30اگست(سیاست ڈاٹ کام) دہلی، فریدآباد، ممبئی، پنے اور حیدرآباد میں پولیس کے ذریعہ انسانی حقوق، ٹریڈ یونین، دلت و قبائلی افراد کی حقوق کے لئے کام کرنے والے سماجی کارکنوں ،صحافیوں اور وکیلوں کے گھروں پر چھاپہ ماری اور گرفتاریوں کے خلاف آج ’’جن ایکتاجن ادھیکار‘‘ تحریک کے تحت احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کو مخاطب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فسطائی طاقتیں اب کھل کر سامنے آگئی ہیں یہ واضح ایمرجنسی کا اعلان ہے۔