سلیکان ویلی کا وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ

حکومت ہند پر انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے عدم احترام کا الزام
سلیکان ویلی۔30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی اواخر ستمبر میں ڈیجیٹل انڈیا اقدام کو فروغ دینے کیلئے سلیکان ویلی کا دورہ کریں گے ۔ جنوبی ایشیاء کے نامور ماہرین اور امریکی یونیورسٹیوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اطلاعاتی کمپنیوں کو حکومت کے ساتھ کاروبار کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔ کیونکہ یہ حکومت پہلے ہی کئی مواقع پر اس بات کا مظاہرہ کرچکی ہے کہ وہ انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کا احترام نہیں کرتی ۔ تعلیمی اور ثقافتی اداروں کی خودمختاری کا بھی احترام نہیں کیا جاتا ۔ اس انتباہی بیان پر 125 نامور افراد نے اپنے دستخط کئے ہیں جن کا تعلق کولمبیا یونیورسٹی ‘ ایل یونیورسٹی ‘ رجرس یونیورسٹی ‘ پرڈیویونیورسٹی ‘ کولمبیا یونیورسٹی ‘ اسٹین فورڈ یونیورسٹی اور شکاگو یونیورسٹی سے ہے ۔