سلمان کی ’’بھارت‘‘ میں ستیش کوشک نیوی آفیسر کے رول میں

علی عباس ظفر کی ہدایت میں بن رہی سلمان خان اور کیٹرینہ کیف اسٹار بھارت جسے سلمان کے بہنوائی اتل اگنی ہوتری پروڈیوسرکررہے ہیں میں بالی ووڈ ڈائرکٹر ستیش کوشک ایک مرچنٹ نیوی آفیسر کے رول میں دکھائی دیں گے۔ اس سلسلہ میں جب میڈیا نے ستیش کوشک سے ربط قائم کیا تو انہوںنے کہا کہ اس رول کے لئے وہ خود اپروچ ہوئے ہیں اور اس رول کے لئے انہوں نے اپنا وزن بھی کم کیا ہے اور اس کے لئے وہ پچھلے دو ماہ سے اسپیشل ورک شاپس بھی اٹنڈ کررہے ہیں تاکہ وہ اس خصوصی رول میں یونیفارم کے ساتھ اچھے نظر آئیں۔ انہوں نے مالٹا میں جاری شوٹنگ میں 10 اگست سے حصہ لینا بھی شروع کردیا ہے۔ واضح ہوکہ بھارت ایک کورین ہٹ فلم ’’اوڈے ٹومائی فادر‘‘ کا ہندی ری میک ہے۔

ایرانی ایکٹریس ایلناز نوروزی شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

ایرانی ایکٹریس ایلناز نوروزی بھی اب بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے لئے بیتاب ہے۔ نٹ فلکس سیریز ایکسرڈ گیمس سے شہرت پانے والی اس ایکٹریس نے کہا کہ وہ سوپر اسٹار شاہ خان کی سب سے بڑی مداح ہے اور ان کے یہاں آنے کا مقصد شاہ رخ کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کو تکمیل کرنا ہے۔ ایلناز نے کہا کہ وہ اپنی ممی کے ساتھ ہفتہ میں ایک بالی ووڈ فلم ضرور دیکھتی ہیں اور وہ اپنے گھر میں ہندی فلموں کا ایک بڑا کلکشن رکھتی ہیں۔ انہیں ہندی گیت زبانی یاد ہیں۔ ایلناز اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ دو ایڈ فلمس نیرولیک اور فیراینڈ ہینڈسم کرچکی ہیں۔ انہوں نے ایکسرڈ گیمس میں سیف علی خان، نواز الدین صدیقی، رادھیکا آپٹے کے ساتھ کام کیا ہے۔ وکرم چندرا کے ناول پر مشتمل اس سیریز کو انوراگ کیشپ اور وکرم آدتیہ موٹوانی نے ڈائرکٹ کیا ہے۔