سلمان فیفا کو بدعنوانیوں سے پاک کرنے کیلئے پُرعزم

کوالالمپور۔31ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بحرین کی شاہی شخصیت شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ جو کہ فیفا کے صدارتی امیدوار ہیں انہوں نے فیفا کو بدعنوانیوں سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ان عزائم کا اظہار کیا کہ وہ فٹبال کی عالمی تنظیم کو حالیہ تنازعات سے پاک کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال فیفا کو کھوئی ہوئی ساکھ دلوانا ان کا اہم مقصد ہے ۔