سلمان خان کی فلم ’ سلطان ‘ کیلئے شاہ رخ خاں کی نیک تمنائیں

نئی دہلی۔/12اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خاں نے پہلی مرتبہ اپنے دوست سلمان خاں کی آنے والی فلم ’ سلطان ‘ کی ستائش کی ہے ۔ 50سالہ فلم ’ دل والے ‘ کے اداکار نے سلمان کی داد تحسین کے جواب میں ستائشی کلمات پیش کئے ہیں۔ شاہ رخ خاں نے اپنے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ  کیا بات ہے’ ہریانہ کا شیر آگیا ہے‘ سلطان بھائی جان، علی عباس ظفر کی زیر ہدایت فلم میں سلمان خان نے ریسلرسلطان علی خاں کا رول ادا کیا ہے جس میں ریسلنگ مقابلہ کو پیش کیا گیا ہے۔ اس فلم میں انوشکا شرما نے بھی اداکاری کی ہے۔ بار کیا جاتا ہے کہ فلم ’سلطان‘ عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی اور شاہ رخ خاں کی فلم ’ رئیس‘ سے ٹکرا سکتی ہے۔