سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ مکمل

بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کی سلطان علی خان ریسلر کی زندگی پر بنائی جارہی فلم ’’سلطان‘‘ مکمل کرلی گئی ہے جس میں سلمان خان کے مقابل انوشکا شرما نے لیڈ رول کیا ہے۔ فلم کا مابقی کام (پیاچ ورک) اگلے ماہ مکمل کرلیا جائے گا۔ فلم کو علی عباس ظفر نے ڈائرکٹ کیا ہے جنہوں نے سابق میں ’’میرے برادر کی دلہن‘‘ اور ’’غنڈے‘‘ جیسی سوپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ 30 دن کے کام کے بعد سلطان پوری طرح ریلیز کے لئے تیار ہو جائے گی۔ بہرحال بھائی کے مداحوں کے لئے یہ خوشخبری ہے کہ انہیں عید کے موقع پر سلطان دیکھنے کو ملے گی۔