سلمان خان کیس : آر ٹی او آفیسر کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت

ممبئی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیشن عدالت نے آج ممبئی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے ٹکر دے کر فرار ہونے کے 2002 ء کے کیس کے سلسلہ میں 3 زائد گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرے۔ عدالت نے پولیس کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ انسپکٹر اور دو پولیس کانسٹبلوں کے بیانات قلمبند کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ خصوصی وکیل سرکار پردیپ گھرنہ نے کہاکہ استغاثہ نے عدالت سے ان تینوں گواہوں نے جرح کی اجازت طلب کی ہے۔