سلمان خان کو کار چلاتے ہوئے کسی نے نہیں دیکھا : وکیل صفائی

ممبئی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے وکیل صفائی نے آج ممبئی ہائیکورٹ کے اجلاس پر ادعا کیا کہ کسی بھی عینی شاہد نے ٹکر مارو اور بھاگو مقدمہ میں اداکار سلمان خان کو کار چلاتے ہوئے نہیں دیکھا تھا کیونکہ کسی بھی گواہ کے بیان میں ایسا نہیں کہا گیا ہے۔ ہائیکورٹ اداکار کی اپیل کی سماعت کررہی ہے جسے 5 سال کی سزائے قید ماہ مئی میں سیشن کی عدالت سے سنائی جاچکی ہے۔