سلمان خان ایک دن کیلئے حجام بنے

سبھی جانتے ہیں کہ سلمان خان کتنے بڑے سماجی کارکن ہیں ۔ حال ہی میں انہوںنے اپنے این جی او بنینگ ہیومین کے تحت الگ الگ شہروں میں ہزاروں دل کے مریض بچوں کے آپریشن کروانے کیلئے لاکھوں روپیوں کا عطیہ دیا ہے اور اب وہ اپنے الگ پروگرام میں کلرس چینل پر آنے والے ریالٹی شو ’’ مشن سپنے ‘‘ میں ایک چائے والا بننے والے تھے لیکن اب خبر ملی ہے کہ سلمان خان اب چائے والا نہ بنتے ہوئے حجام بنے ہیں دراصل ایک حجام قربان علی سے متاثر ہو کر سلمان نے یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ قربان علی کی زندگی کافی ٹریجڈی ہے انہوں نے ایک حادثہ میں اپنے دونوں پیر کھودیئے تھے باوجود اس کے وہ نہ ہی اپنی قسمت سے مایوس ہوئے تھے اور نہ ہی انہیں ان کی معذور زندگی سے کوئی شکایت ہے اور انہو ںنے اپنی زندگی کو ایک مقصد بنا لیا اور اس جدوجہد میں جیت بھی حاصل کی سلمان خان ان کی زندگی سے اس قدر متاثر ہوئے کے انہوں نے چائے والے کا روپ دھارنے کے بجائے ایک دن کیلئے رئیل لائف میں اس شو میں حجام ( قربان علی ) بننے کا فیصلہ کر لیا ۔

ودیوت جاموال نے سلمان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا
فلم کمانڈو سے زبردست شہرت پانے والے اداکار ودیوت جاموال نے سورج برجاٹیہ کے ڈائرکشن میں بننے جارہی راجشری فلمس کی نئی فلم ’’ بڑے بھیا ‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا اس فلم میں سورج نے ودیوت کو سلمان خان کے چھوٹے بھائی کے رول میں کاسٹ کرنے کیلئے اپروچ کیا تھا لیکن ودیوت نے سلمان خان کے فلم میں ہونے کے باوجود اس فلم کو تاریخوں کا مسئلہ بتاکر کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ بتاتے چلیں کہ سلمان خان لگاتار ایکشن فلمیں کرنے کے بعد پھر سے اپنی امیج بدلتے ہوئے ایک فیملی ڈرامہ فلم میں اپنے کردار سے ایک نئی امیج میں اُبھرنا چاہتے ہیں انہوں نے راجشری بینر کی ہی سوپر ہٹ فلم میںنے پیار کیا سے بطور ہیرو اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی ۔

کشمیر میں مقامی لوگوں کی جانب سے شاہد کپور پر پتھراؤ
کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ’’ حیدر ‘‘ فلم کے خلاف وہاں کے مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج کئے جانے کے بعد بالی ووڈ ڈائرکٹر وشال بھردواج کو شوٹنگ روک دینی پڑی ضلع کے ایک مقام پر جیسے ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تو لوگوں نے اداکار شاہد کپور کا مذاق اُڑانا اور چلانا شروع کردیا اس دوران یونٹ اور شاہد کپور پر وہاں کے لوگوں نے پتھراو بھی کیا جس سے ماحول میں تناو پیدا ہوگیا ۔