سلمان اور کیٹرینہ نے مالٹا میں بھارت کی شوٹنگ مکمل کرلی

علی عباس ظفر کی نئی فلم ’’بھارت‘‘ میں ایک ساتھ کام کررہے سلمان خان اور کیٹرینہ کیف نے مالٹا میں فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ فلم ڈائرکٹر نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی اس سے پہلے یہ دونوں ڈائرکٹر کے ساتھ ٹائیگر زندہ ہے میں کام کرچکے ہیں۔ فلم کے سیٹ سے دونوں کافی تصویریں شیر کرتے رہے ہیں اب فلم ڈائرکٹر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ان دونوں کی خوبصورت تصویر شیر کی ہے اور فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان بھی کیا۔ تصویر میں سلمان کیٹرینہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہے اس میں وہ شیروانی اور میچنگ پائنٹ پہنے ہوئے ہے، وہیں کیٹرینہ ہرے رنگ کی ساڑی میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سلمان نے حال ہی میں کچھ تصویریں شیر کی تھیں جس میں وہ اپنی ماں کے ساتھ نظر آئے تھے۔ بھارت میں اداکار سنیل گروور بھی ہیں یہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی۔

دیپیکا پڈوکون میگا بجٹ سوپر ونڈرویمن فلم میں
بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پدماوت دیپیکا پڈوکون اب سلور اسکرین پر سوپر ونڈر ویمن کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ اس فلم کو کرنے کے لئے وہ کافی خوش بھی ہے۔ اس فرنچائزی کے دوحصوں کا منصوبہ تیار ہوچکا ہے۔ یہ بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم ہوگی جس میں دیپیکا کا کردار ہالی ووڈ سوپر ویمن ونڈرویمن کی طرح ہوگا۔ اسے نبھانے کے لئے دیپیکا مارشل آرٹس کی تربیت بھی لینے والی ہیں۔ ہندی فلموں میں بہت ہی کم ایسی فلمیں آئی ہیں جس میں کسی ہیروئین کے کردار کو سوپر ویمن بناکر پیش کیا گیا ہے۔