سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت لاسیٹ کی مفت کوچنگ

حیدرآباد 30 مارچ (راست) سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام 5 سالہ لاء کورس کے انٹرنس لاء سیٹ 2014 ء کی تیاری کے لئے فری (مفت) کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی اقلیتی طلباء بالخصوص مسلمانوں کو قانون کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے مقصد سے یہ کلاسیس کا انعقاد سلطان العلوم جونیر کالج بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 پر 7 مئی سے عمل میں لارہی ہے۔ 5 سالہ ایل ایل بی کورس میں داخلہ کے ایسے خواہشمند طلباء و طالبات جنھوں نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کا امتحان کسی بھی گروپ سے لکھ چکے ہیں۔ ایس وی یونیورسٹی کے تحت 8 جون کو منعقد ہونے والے لاء سیٹ انٹرنس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اس انٹرنس ٹسٹ میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات 24 اپریل تک آن لائن اپنے فارم داخل کرسکتے ہیں۔ سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام سلطان العلوم جونیر کالج واقع بنجارہ ہلز پر لاء انٹرنس کی کوچنگ کلاسیس کا آغاز 7 مئی سے ہورہا ہے۔ اس کوچنگ کلاسیس میں داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات اپنے نام یکم اپریل سے سلطان العلوم جونیر کالج پر رجسٹر کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن اور داخلہ فارم کی فیس 100 روپئے رکھی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 23280261 یا 9948627362 پر ربط کریں۔