سعید اجمل روہنگیا مسلمانوں کیلئے میدان میں آگئے!

کراچی، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل آج کل پوری توجہ سے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں تو مصروف ہیں ہی، لیکن ساتھ ہی وہ میانمار سے دربدر بھٹکتے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے بھی اپنی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ منعقد کیا گیا، جہاں 37 سالہ اجمل کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا، جو آج کل ووسٹر شائر کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ اس تقریب میں موجود ساج صادق نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا: ’’اجمل کے تعاون اور کوششوں سے روہنگیا مسلمانون کیلئے 30 ہزار برطانوی پاؤنڈز اکھٹے کئے گئے۔ میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کے ظلم کا شکار 9 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار، مال و اسباب چھوڑ کر ترک وطن پر مجبور ہوئے۔