سعودی میں پہلے مواصلاتی سٹیلائیٹ کی لانچنگ

ریاض ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے منگل کے روز فرینچ گیانا اسپیس سنٹر سے اپنے پہلے مواصلاتی سٹیلائیٹ کی لانچنگ کا اعلان کیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیرتوانائی، صنعت اور معدنیاتی وسائل خالد بن عبدالعزیز الفلیح نے بتایا کہ لانچنگ کا مقصد حکمت عملی ٹکنالوجیز کو مقامی سطح پر سعودی نوجوانوں کیلئے قابل دسترس بنانا ہے جس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سٹیلائیٹ کے شعبہ کو فروغ دینا اور مینوفکچرنگ بھی شامل ہے۔ دوسری طرف ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ سٹیلائیٹ SGS-1 کا مقصد انتہائی عصری Ka-baud کی سہولت حاصل کرتے ہوئے خلائی مواصلات کو انتہائی تیز رفتار بنانا ہے جن کے ذریعہ متعد د ایپس بشمول براڈ بینڈ ٹیلی کمیونکیشنز کا حصول ممکن ہوجائے گا اور دوردراز اور ایسے علاقے جنہیں آفات سماوی کی وجہ سے تباہی و بربادی کا سامنا ہے ،کیلئے کمیونکیشنز کو محفوظ بنایا جاسکے گا۔