سعودی عسکری اتحاد کی یمن میں صدارتی محل پر بمباری

ریاض 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی قیادت میں عسکری اتحاد نے یمنی دارالحکومت صنعا میں صدارتی محل پر بمباری کی ہے۔ یمن کا یہ صدارتی محل حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں واقع ہے۔ سعودی عسکری اتحاد کے مطابق اس آپریشن کا مقصد حوثی باغیوں کی ڈرون استعمال کرنے کی صلاحیت اور ان کے نیٹ ورک کو تباہ کرنا تھا۔ سعودی اتحادی ممالک یمنی صدر منصور ہادی کی حکومت بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ 2014 میں حوثی باغیوں نے صنعاء پر قبضہ کر کے صدر منصور ہادی کا اقتدار عملی طور پر ختم کر دیا تھا۔