سعودی عرب ہندوستانی تیل کی ضروریات پوری کرے گا

ماسکو، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)
G-20
کانفرنس میں حصہ لینے کیلئے دو روزہ ارجنٹینا کے دورہ پر گئے وزیراعظم مودی نے سعودی عرب کے شہزادہ سلمان کیساتھ ملاقات کی اور اس دوران سعودی عرب نے ہندوستان کی پٹرولیم ضرورتوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق جمعہ کو ارجنٹیناکے بیونس آئرس میں مودی نے سلمان کیساتھ ملاقات کی۔ دونوںرہنماؤں نے معاشی، سیاسی، سلامتی، فوجی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کیا۔