سعودی عرب کا مسلسل چھٹے سال خسارہ بجٹ

ریاض ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اوپیک کے سب سے اہم ملک سعودی عرب نے آج مسلسل چھٹے سال 2019ء کا خسارہ بجٹ پیش کیاا ور اس کی وجہ تیل کی قیمتوں میں عالمگیر سطح پر کمی بتائی گئی ہے۔ بجٹ میں تقریباً 35 ار ب امریکی ڈالر کا خسارہ بتایا گیا ہے جو اس کے گذشتہ سال کے خسارہ کی بنسبت 32 فیصد کم ہے۔ اخراجات کا تخمینہ 295 ارب امریکی ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ تیل کی فروخت سے امکان ہیکہ 207 ارب امریکی ڈالر حاصل ہوں گے۔ سعودی عرب میں معاشی اصلاحات کا آغاز کیا ہے تاکہ خام تیل پر اپنے انحصار کو کم کرے۔ 2014ء سے سعودی عرب خسارہ بجٹ پیش کرتا آرہا ہے جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں انحطاط پیدا ہوا۔