سعودی عرب: چوکی پر دہشت گردوں کے حملے ،2حملہ آور ہلاک

ریاض۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ایک چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کرکے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دو اشتہاری دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا۔’العربیہ‘ اور’ الحدث ‘ ٹی وی چینلوں کے مطابق یہ واقعہ مشرقی علاقے ابو حدریہ میں اس وقت پیش آیا جب دہشت گردی کی فہرست میں شامل عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹ پر دستی بموں سے حملہ کردیا۔