سعودی عرب میں101 چینی باشندوں کا قبول اِسلام

ریاض۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہروں تھامہ اور بیشہ میں سیمنٹ کی 2 فیکٹریوں میں کام کرنے والے101 چینی باشندے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔جنوبی سعودی عرب میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سفر بن ظفیر نے بتایا کہ شعبۂ دعوت واِرشاد کے چار علماء اور دو چینی مسلمانوں نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے 101 چینی باشندے دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں۔ بعد ازاں تہامہ کی سیمنٹ فیکٹری میں 70 جبکہ بیشہ فیکٹری میں 31 افراد اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئے۔

سعودی عرب میں دو شہریوں کو پھانسی
ریاض ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں قتل کے مجرم اپنے دو شہریوں کو دی گئی سزائے موت پر آج تعمیل کی جس کے ساتھ ہی انتہائی قدامت پسند مملکت میں رواں سال پھانسی پر لٹکائے جانے والے افراد کی تعداد 81 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ظفر اور حسین المطلق کو اپنے دو ساتھی سعودی شہریوں سدیس آزیب اور مہدی المحمد کو دو خاندانوں کے درمیان جھگڑے کے دوران قتل کرنے کے جرم کا مرتکب پایا گیا تھا۔ ان دونوں کو جنوبی صوبہ نجران میں موت دے دی گئی۔ سعودی عرب میں اکثر مجرمین کو تلوار کے ذریعہ سر قلم کرتے ہوئے سزائے موت پر تعمیل کی جاتی ہے۔