سعودی عرب میں 42 پاکستانی عازمین حج کی شہادت

اسلام آباد ، 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں 42 پاکستانی عازمین حج کی مختلف وجوہات کے سبب دورانِ حج شہادت واقع ہوئی۔ یہ اطلاع پاکستانی وزارت برائے مذہبی امور نے دی۔ ان 42 حاجیوں میں 30 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں جو سڑک حادثات یا دردَ شکم کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے عہدیداروں کے حوالے سے کہا کہ شہید عازمین کی عمریں 40 تا 80 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ وزارت کے عہدیداروں کے مطابق اس سال سرکاری اور خانگی سطح پر سعودی عرب کو پہنچنے والے عازمین 1,84,210 رہے۔

ہند۔پاک کی مشترکہ فوجی مشقیں
اسلام آباد ۔ 25 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) تاریخ میں پہلی بار ہند۔پاک افواج مل کر روس میں فوجی مشقیں کریں گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کی افواج روس میں شگھائی تعاون کی تنظیم (ایس سی او) کے تحت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ فوجی مشقوں میں ایک ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔جس کا مقصد دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنے کے لیے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔روس میں جاری ان مشقوں میں ہندوستان ، پاکستان، ، چین، روس، کرغزستان، اور کازخستان سے 3 ہزار کے قریب فوجی حصہ لے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل ہونے والی اسی طرز کی مشقوں میں صرف وسطی ایشیا کے ممالک کی افواج ہی شرکت کرتی تھیں۔