سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت

دوبئی ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک انقلابی اقدام کرتے ہوئے سعودی شہزادہ نے سعودی عرب کی خواتین کو بحراحمر کے علاقہ میں بشمول متحدہ عرب امارات ڈرائیونگ کی اجازت دے دی۔ یہ اجازت ملک گیر سطح پر ٹوئیٹر پیغامات اور بحث و مباحثہ کا موضوع بن گیا ہے۔ سعودی عرب تاحال ایک کٹر قدامت پسند مذہبی مملکت کی شہزادی حیفہ بنت ملک عبداللہ مرحوم نے کہا کہ ہمارا ملک بعض قدامت پرستی کے اندیشے تغیرات کے سلسلہ میں رکھتا ہے اور ہر شخص ان اندیشوں سے اچھی طرح واقف ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ اندیشے دور ہوجائیں گے۔