سعودی عرب اور دبئی کو 8 بلین ڈالر کے ہتھیار کی فروخت:ٹرمپ

واشنگٹن ۔ /26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث قومی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اردن کو 8 بلین ڈالر لاگتی ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا ۔ امریکی کانگریس کی مخالفت کی پرواہ کئے بغیر انہوں نے یہ ہتھیار فروخت کرنے کو منظوری دیدی۔