سعودی اداکار کو کافر کہنے والے اسلامی مبلغ کو سزائے قید

ریاض۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں اداکار کو کافر کہنے والے اسلامی مبلغ کو 45 دن قید کی سزا سنادی گئی۔ مغربی شہر عسیر کی ایک مسجد کے خطیب نے جون 2015ء میں خطبہ جمعہ کے دوران سعودی مزاحیہ اداکار ناصر القصبی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ مذکور ادکار اپنے ایک ڈرامے میں مولویوں کی طرح ٹخنوں سے اونچا لباس پہن کر موسیقی کے آلات توڑ رہا تھا۔۔ اسی بنا پر خطیب نے اسے کافر اور زندیق قرار دے دیا تھا،تاہم مذکورہ خطیب نے بعد میں اپنا بیان واپس لیکر معذرت کرلی تھی۔ عدالت نے معذرت قبول کرتے ہوئے اس شرط پر ڈیڑھ ماہ کی سزا سنائی ہیکہ خطیب آئندہ اس قسم کا بیان نہیں دے گا۔