سشما سوراج کولمبو روانہ

نئی دہلی31اگست (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج دوسری بحر ہند کانفرنس میں شرکت کے لئے آج سری لنکا کی راجدھانی کولمبو روانہ ہو گئیں۔اس دو روزی کانفرنس کا اہتمام انڈیا فاؤنڈیشن، راجہ رتنم اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز سنگاپور اور کولمبو کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامنٹل اسٹڈیز نے مشترکہ طور پر کیا ہے ۔ہندستان کے دورہ پر آئیں سوئٹزرلینڈ کی صدر ڈورس لیتھارڈ سے صبح ملاقات کرنے کے بعد محترمہ سوراج ہندستانی فضائیہ کے خصوصی طیارہ سے کولمبو روانہ ہوگئیں۔ اس سال کانفرنس کا موضوع ‘امن، ترقی اور خوشحالی’ ہے اوراس میں 35 سے زائد ممالک شامل ہوں گے ۔

 

وزیر خارجہ کی وزیراعظم سری لنکا اور وزیر خارجہ سنگاپور سے ملاقاتیں
کولمبو 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیراعظم سری لنکا رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کرکے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ دو روزہ دوسری بحر ہند چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے یہاں آئی ہوئی ہیں۔ اُنھوں نے اِس موقع پر وزیراعظم خارجہ سنگاپور ووین بالا کرشنن سے بھی ملاقات کی۔