سشما سوراج سے ایرانی وزیر خارجہ کی بات چیت

نئی دہلی ، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ مفادات کے تمام باہمی مسائل پر ’’تعمیری‘‘ بات چیت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ کی بات چیت 12 روز بعد ہوئی جبکہ امریکہ نے ایران سے تیل کی خریداری پر ہندوستان اور سات دیگر ممالک کو تحدیدات سے چھ ماہ کے استثنا کو ختم کردیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ مسئلہ بھی بات چیت میں موضوع رہا۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ افغانستان کے بشمول علاقائی صورتحال پر سیرحاصل تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ہندوستان نے توانائی کی سلامتی، تجارتی افادیت اور معاشی مفاد کو ملحوظ رکھ کر ایران تیل کا مسئلہ حل کرے گا۔