سشماسوراج کی وزیرکمبوڈیا مون سین سے ملاقات

نام پنہہ ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ ہندوستان سشماسوراج نے آج وزیراعظم کمبوڈیا مون سین سے اپنے دورہ کمبوڈیا کے دوران ملاقات کی۔ سشماسوراج اپنے دو قومی دورہ کے دوسرے مرحلہ میں کمبوڈیا کا دورہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا میں امن برقرار ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ سشماسوراج نے صدر سینیٹ برائے کمبوڈیا سے بھی کل ملاقات کی۔ انہوں نے وزیرخارجہ کمبوڈیا سے باہمی، کثیرجہتی اور اہم بین الاقوامی مسائل پر وفد کی سطح کے مذاکرات میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دو معاہدات پر دستخط کئے جن کے تحت باہمی تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔ ہندوستان اور کمبوڈیا دیرینہ دوستانہ تعلقات اور دونوں ممالک رسمی طور پر 1952ء میں صدارتی تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں۔ 2000ء میں کمبوڈیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل حکم بننے کی ہندوستانی کوشش کی بھرپور تائید کی۔ سشماسوراج دو اہم آسیان ممالک کے دورہ پر ہیں اور اسے چین کے ساتھ توازن قائم کرنے کی کوشش سمجھا جارہا ہے۔