سشماسوراج کی وزیرخارجہ مراقش سے ملاقات

باہمی تعلقات اور تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال

رباط ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے وزیرخارجہ مراقش ناصر بوریتا سے آج ملاقات کی اور باہمی تعلقات و تعاون کئی شعبوں بشمول دفاع و صیانت انسداد دہشت گردی تجارت و سرمایہ کاری میں اضافہ کے طریقوں کی تلاش میں تبادلہ خیال کیا۔ سشماسوراج اپنے اولین دورہ مراقش پر بلغاریہ سے اتوار کے دن یہاں پہنچی تھیں۔ وہ چار روزہ تین قومی دورہ پر بلغاریہ، مراقش اور اسپین پہنچیں گی۔ مراقش کا دورہ ہندوستان کی باہمی تعلقات کے ان ممالک کے ساتھ استحکام اور تعاون کے شعبوں میں توسیع کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ سشماسوراج سے ملاقات وزیرخارجہ مراقش ناصر بوریتا سے ہوئی اور تعمیری تبادلہ خیال میں تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و صیانت، انسداد دہشت گردی، سائنس و ٹکنالوجی، سیاحت، ثقافت، قونصل سطح کے مسائل وغیرہ نے باہمی تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سشماسوراج نے بوریتا کو وزیراعظم نریندر مودی کا ایک مکتوب بھی حوالہ کیا جو ملک کے بادشاہ محمد چہارم کا موسومہ ہے۔ وزیرخارجہ سشماسوراج وزیراعظم نریندر مودی کے مکتوب کو شاہ مراقش کے حوالہ کردینے کی فرمائش کرتے ہوئے وزیرخارجہ مراقش ناصر بوریتا سے ملاقات کی۔ یہ مکتوب شاہ مراقش کے مکتوب کا جواب ہے۔ رویش کمار نے کہا کہ سشماسوراج اپنے دورہ کا دوسرا مرحلہ پیر کے دن شروع کریں گی۔ ان کی ملاقات وزیراعظم مراقش سعدالدین عثمانی سے مقرر ہے۔ دونوں قائدین نے تعلقات میں توسیع پر خاص طور پر دفاعی شعبہ میں باہمی تعاون کے امکانات پر وزیرخارجہ مراقش سے تبادلہ خیال کیا۔ سشماسوراج نے صدر سے ایوان نمائندگان مراقش پارلیمنٹ میں حبیب الملکی سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ میں مشاورت اور تعاون میں توسیع کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ سشماسوراج نے ایک پھول مالا رباط میں شاہی مقبرہ پر بھی چڑھائی۔ یہ مراقش کے بادشاہوں کو ان کا خراج عقیدت تھا۔