سری کمارن گولڈ اینڈ ڈائمنڈ جیویلری چین

اسٹائلش ‘ برائیڈل ‘ اٹالین و نادر کلکشن بھی دستیاب
حیدرآباد کے دوسرے شوروم کا مہدی پٹنم میں افتتاح
حیدرآباد 14 ستمبر : سری کمارن گولڈ اینڈ ڈائمنڈ ہندوستان بھر میں پھیلی ہوئی سونے اور ہیرے کے زیورات کی ایک بڑی چین ہے جس نے ہندوستان میں اپنا 29 واں اور حیدرآباد میں دوسرے شوروم کا افتتاح کیا ہے ۔ یہ شوروم مہدی پٹنم پر واقع ہے ۔ صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر چینائی سلکس ‘ سری کمارن گولڈ اینڈ ڈائمنڈز مسٹر پی کے اروموگم نے اس شوروم کا افتتاح انجام دیا ۔ سری کمارن گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کو جنوبی ہند میںایک انتہائی معتبر اور قابل بھروسہ نام ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اس کے ٹاملناڈو ‘ کیرالا ‘ آندھرا پردیش اور حیدرآباد میں جملہ 28 اسٹورس موجود ہیں۔ حیدرآباد میںاس کا پہلا شوروم کوکٹ پلی میںستمبر 2017 میں شروع ہوا تھا جو ایشیا کا سب سے بڑا ٹیکسٹائیل شوروم ہے جو 1.5 لاکھ مربع فیٹ پر واقع ہے ۔ سری کمارن مہدی پٹنم شوروم پر جو جیویلری ہے وہ مثالی ہے اور اس میں نسلوں کے فرق کو پاٹنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ہمہ برانڈ کے زیورات یہاں موجود ہیں جن میںمنگلیا ‘ تنوجہ ‘ پوانا ‘ ویدھاس ‘ ڈھولیکاس ‘ ارورہ اور چٹی لتیکا جیسے نامی برانڈز بھی شامل ہیں۔جیولری میںاسٹائلش کلکشن اور لائیٹ ویٹ کلکشن کے علاوہ ‘ لگژری ماڈلس ‘ برانڈیڈ کلکشن ‘ برائیڈل کلکشن ‘ موقع کی مناسب کے ماڈل ‘ نادر کلکشن ‘ گفٹ کلکشن ‘ روایتی کلکشن ‘ مینس کلکشن اور اٹالین کلکشن شامل ہے ۔