سری لنکا کی مساجد میںکسی رکاوٹ کے بغیر نماز جمعہ کی ادائیگی

کولمبو 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سارے سری لنکا کی مساجد میں جمعہ کی نماز کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر ادا کی گئی ۔ حکام نے یہ بات بتائی ۔ گذشتہ ہفتے بیشتر مساجد میں سکیوریٹی اندیشوں کی وجہ سے جمعہ کی نماز ادا نہیں کی گئی تھی ۔ اسکے علاوہ کچھ علاقوں میں بدھسٹ اکثریتی مندروں میں نماز کیلئے جگہ دی گئی تھی ۔ مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے باوجود کیتھولک برادری نے گرجا گھروں میں اس ہفتے کے دعائیہ اجتماعات منعد نہیں کئے ۔ یہ فیصلہ بھی سکیوریٹی اندیشوں کے تحت کیا گیا ۔ کولمبو کے آرچ بشپ مالکم کارڈینال رنجیت نے کل ہی یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ عیسائی باشندے جمعہ کو دعائیہ اجتماعات کیلئے نہ آئیں بلکہ یہ اجتماعات آئندہ اطلاع تک منعقد نہیں ہونگے ۔