سری لنکا میں بدھسٹوں کے احتجاج کے بعد دو مسلم گورنرس مستعفی

کولمبو ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے بدھسٹ نقطۂ نظر سے مقدس سمجھے جانے والے شہر کینڈی میں ہزاروں بدھسٹوں کے احتجاج کے بعد دو مسلم گورنرس نے استعفیٰ دیدیا۔ احتجاجیوں کا ادعا ہیکہ مذکورہ دونوں گورنرس مبینہ طور پر ان خودکش حملہ آوروں کے مددگار تھے جو ایسٹر خودکش حملہ کے ذمہ دار تھے۔ ویسٹرن صوبہ کے گورنر عزت سیلی اور ایسٹرن صوبہ کے گورنر حزب اللہ نے صدر سری لنکا میتھری پالا سری سینا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ ان دونوں مسلم گورنرس کو صدر سری سینا کا قریبی رفیق تصور کیا جاتا ہے اور ان کی تقرری بھی سری سینا کی مرضی سے ہوئی تھی۔