سریکانت نئے سیزن میں بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم

نئی دہلی۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر 3 ہندوستانی کھلاڑی کڈمبی سریکانت نے کہا کہ وہ انڈیا اوپن میں سخت ڈرا کے باوجود نئے سیزن میں فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ سریکانت کو پریمیئر بیاڈمنٹن لیگ (پی بی ایل) کے دوران پیٹ کی تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث انہوں نے انڈونیشیا ماسٹرس سے دستبرداری اختیار کی ہے۔ سریکانت نے نئے سیزن کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سخت ڈرا کے باوجود حالیہ فتوحات سے میرے حوصلے بلند ہیں اور میں واپسی کی سمت گامزن ہونے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ٹورنمنٹ میں عالمی نمبر ایک وکٹر ایکسل سن کے لمحہ آخر میں سبکدوش ہونے کے باوجود ٹورنمنٹ میں کئی سخت حریف کھلاڑی ہنوز باقی ہیں۔