سرینا کی مایوس کن واپسی،اوسٹاپنکو کے خلاف شکست

ابوظہبی۔31ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو نمائشی میچ میں جیلینا اوسٹا پنکو نے شکست دی۔ امریکی ٹینس اسٹار نے ابوظہبی میں خوب فٹنس اور مہارت دکھائی تاہم سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی شادی کے بعد کھیل میں پہلی واپسی کو یادگار نہ بنا سکیں۔سرینا ولیمز کو نمائشی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں لیٹویا کی جیلینا اوسٹا پنکو نے ناکامی سے دوچار کیا۔ جیلینا کی فتح کا اسکور 6-2، 3-6 اور 10-5 رہا۔ سرینا ولیمز نے کورٹ میں واپسی کو خوش آئند قرار دیا اور حمایت پر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔