سرکاری ہاسپٹل کلواکرتی میں ہنگامہ آرائی

نشہ میں دھت 5افراد کا پولیس اور میڈیا پر بھی حملہ

کلواکرتی۔/17 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل رات دیر گئے کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل میں 5 افراد بشمول دو خواتین سخت ہنگامی آرائی کررہے تھے جس کی تفصیلات کیلئے پہنچے صحافی پر نشہ میں دھت یہ پانچ افراد نے حملہ کرتے ہوئے انہیں زدوکوب کیا جس کے خلاف میڈیا قائدین نے سخت احتجاج کیا۔ رات ہی ایس آئی کو میمورنڈم حوالہ کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا اور آج دوپہر ڈی ایس پی پشپا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس پر ڈی ایس پی نے اعلیٰ عہدیداروں سے ہوئی بات چیت کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سخت نشہ میں دھت حیدرآبادمشیرآباد کے یہ پانچ افراد جس میں دو خاتون کے ساتھ ایک کانسٹبل بھی ہے میسی گنڈی کڑتال یونین احاطہ میں سخت لڑائی جھگڑا کررہے تھے۔ مقامی افراد نے 100پر کال کرتے ہوئے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ کڑتال پولیس نے انہیں گرفت میں لیتے ہوئے نشہ کی جانچ کیلئے کلواکرتی ہاسپٹل لائے جہاں پرباوثوق ذرائع کے مطابق یہ لوگ نشہ نہیںبلکہ ڈرگس کا استعمال کئے ہوئے تھے سخت ہنگامہ کئے۔ پولیس پر بھی حملہ کرتے ہوئے مقامی رپورٹر محمد زاہد پر بھی کوریج کے دوران حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا۔ پولیس کانسٹبل موہن پولیس اور میڈیا پر بار بار حملہ کررہا تھا جبکہ خواتین سخت بدکلامی کررہے تھے۔ کافی مزاحمت کے بعد انہیں بعد معائنہ رات دیر گئے کڑتال پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔