سرکاری ملازمت دلانے کے بہانے عوام سے رقم لوٹنے کا واقعہ

شمس آباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد رورل پولیس اسٹیشن میں ایک شخص نے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے شخص کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ تفصیلات کے بموجب چندرا مولی ساکن پرانا شہر جو گذشتہ چند دن قبل شمس آباد کے موضع اونت پلی آیا اور وہاں سوریہ چندرا شرما سے سرکاری ملازمت دلانے کے بہانے پانچ ہزار روپئے حاصل کیا اور غائب ہوگیا ۔ جس کے بعد سوریہ چندرا شرما نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ ایک اطلاع کے بموجب چندرا مولی عوام سے سرکاری ملازمت دلانے کے بہانے فی شخص سے پچیس ہزار روپئے لیتا اور انہیں چند دنوں کا وقت دے کر فرار ہوجاتا تھا ۔ چند افراد کی شکایت پر شمس آباد پولیس سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔